سمجھوتہ ایکسپریس

سمجھوتہ ایکسپریس 65مسافروں کو لیکر بھارت روانہ

لاہور: سمجھوتہ ایکسپریس 65مسافروں کو لیکر بھارت روانہ ہو گئی ۔ ٹرین کے ساتھ 7مسافر بوگیوں کے علاوہ 10مال بردار بوگیاں بھی شامل ہیں۔ٹرین لاہور سے براستہ واہگہ سٹیشن بھارت گئی ،واہگہ سٹیشن پر مسافروں کی امیگریشن کا عمل مکمل کیا گیا ۔ ٹرین مقررہ وقت پر روانہ ہوئی،ٹرین کی روانگی کے وقت سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔ سمجھوتہ ٹرین سے بھارت سے آنے والے مسافروں کی بھی امیگریشن واہگہ سٹیشن پر ہی ہوگی۔