لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی طرف سے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس ایکٹ کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ،عدالت نے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے خلاف تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دیدیا ۔مسٹر جسٹس عاصم حفیظ نے حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار ایک رجسٹرڈ ٹیکس پیئر ہے اور فقہ کے مطابق زکو بھی ادا کرتا ہے، درخواست گزار نے ہمیشہ قانونی طور پر ٹیکس ادا کیا اور کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا، ٹیکس ،عوامی مقاصد کیلئے حکومت کی جانب سے وصول کی جانے والی رقم ہے، انکم ٹیکس لیوی سپورٹ ایکٹ 2013 آرٹیکل 73 کے سیکشن 2 اے سے متصادم ہے، 18ویں آئینی ترمیم کے تحت سوشل ویلفیئر صوبائی معاملہ ہے، ان لینڈ ریونیو کی جانب سے حمزہ شہباز کو 12 لاکھ روپے ٹیکس جمع کروانے کی ہدایت کی گئی۔معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ان لینڈ ریونیو کی جانب سے انکم سپورٹ لیوی کی وصولی کالعدم قرار دی جائے۔عدالت نے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس ایکٹ کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ،عدالت نے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے خلاف تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید کارروائی 19مارچ تک ملتوی کر دی ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM