وزیر اعظم

جسٹس شاہد وحید نے وزیر اعظم عمران خان کی نا اہلی کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت سے معذرت کرلی

لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحید نے وزیر اعظم عمران خان کی نا اہلی کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی ۔ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بنچ نے عبدالوہاب اور مدثر کی درخواستوں پر سماعت کی جن میں موقف اختیار کیا گیا کہ انگلینڈ کی عدالت ٹیر وائٹ کو عمران خان کی بیٹی قرار دے چکی ہے مگر وزیر اعظم عمران خان نیازی نے ٹیرن وائٹ کو اپنی بیٹی ماننے سے انکار کیا، عمران خان نیازی نے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی ٹیرن وائٹ کا ذکر نہیں کیا، عمران خان نیازی آئین کے آرٹیکل 62،63 پر پورا نہیں اترتے ہیں۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو نا اہل قرار دیا جائے ۔سرکاری وکیل نے کہا کہ صرف ووٹر یہ درخواست فائل کر سکتا ہے درخواست گزار حلقے کا ووٹر نہیں ہے۔جس پر عدالت نے کہا کہ اگر درخواست گزار ووٹر نہیں ہے تو کیوں فائل نہیں کر سکتا، یہ درخواست کسی بھی سٹیج پر فائل ہو سکتی ہے۔جسٹس شاہد وحید نے عمران خان کی نا اہلی کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل واپس چیف جسٹس کو بھجوا دی ۔