ٹیکس ریٹرنز کیلئےآسانیاں پیداکررہےہیں:وزیرخزانہ

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسد عمرصنعتوں میں توانائی کےمسائل کےحل کیلئےاقدامات کررہےہیں،ان کو چلاناسرمایہ کاروں کاکام ہے،اس سلسلے میں حکومت بھی معاونت کررہی ہے،تاجر برادری کی جانب سے ایف بی آر کےآڈٹ نوٹسز پرنوٹس لینے کامطالبہ کیا گیا، وزیرخزانہ کاکہناتھاکہ آڈٹ کےنظام کومربوط بنانےکی کوشش کررہےہیں،وفاقی وزیر سےویمن انڈسٹریل زونز بنانے،ملحقہ انڈسٹری کو بجلی کی فروخت کی اجازت،رئیل اسٹیٹ میں ریلف دینےکامطالبہ کیاگیا۔

ان کاکہناتھاکہ سی پیک کےتحت اسپیشل اکنامک زونزبنائےجارہےہیں،بجلی کےنظام کوڈی ریگولیٹ کرنابہت ضروری ہے، 18ترمیم کےتحت شعبہ زراعت صوبوں کےماتحت ہے،رواں سال ٹیکس ریٹرنز کے لیے آسانیاں پیداکررہےہیں،ٹیکس کی واپسی کےلئے عوام کو سہولیات مہیا کی جائیں گی،آسان ٹیکس فارم اسکیم پورے ملک میں لاگو ہوگی،ٹیکس ریٹرن فائل کرنےوالوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

وزیرخزانہ کامزیدکہناتھاکہ ملک میں صنعتوں کی ترقی کے لئےاہم منصوبے سی پی کے تحتاقتصادی زونزبنائےجارہےہیں، جس سےملکی معیشت اور زرمبادلہ میں بہتری پیدا ہوگی،کپاس پر پنجاب اور سندھ کے وزرائےزراعت کےساتھ اہم ملاقات ہوگی،کپاس ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،برآمدات بڑھانے کے لیے تاجربرادری اپنی تجاویز دیں۔