انڈسٹریل  انٹرنیٹ صنعت

چین کی انڈسٹریل  انٹرنیٹ صنعت کی اقتصادی ترقی پر  سال  2023  کا وائٹ پیپر  جاری

بیجنگ (لاہورنامہ) چائنا انڈسٹریل انٹرنیٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے  "چین کی انڈسٹریل  انٹرنیٹ صنعت کی اقتصادی ترقی پر  سال  2023  کا وائٹ پیپر  جاری ہوا جس کے مطابق   انڈسٹریل  انٹرنیٹ  صنعت  مسلسل ترقی کر رہی ہے  اور توقع ہے کہ چین کی انڈسٹریل  انٹرنیٹ  صنعت کی اضافی قدر  2023 میں 4.69 ٹریلین یوآن تک پہنچ جائے گی جبکہ  انڈسٹریل  انٹرنیٹ کی کلیدی صنعتوں کا حجم 1.35 ٹریلین یوآن تک پہنچ جائے گا۔

 اس کے علاوہ  صنعتی پیداوار کے عمل میں تمام عناصر کو جوڑ کر ، انڈسٹریل انٹرنیٹ ،صنعتوں میں مصنوعی ذہانت اور میٹاورس جیسی نئی ٹیکنالوجیز کے اطلاق کو تیز کرے گا اور  اندازوں کے مطابق، چین میں انڈسٹریل انٹرنیٹ صنعت کی اضافی قدر  100 بلین یوان سے متجاوز کرنے والے صوبوں کی تعداد سترہ تک پہنچ جائے گی۔