بیجنگ (لاہورنامہ) ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے 2023 میں قومی معیشت کی ترقی کے بارے میں ایک پریس کانفرنس کی۔
بدھ کے روز ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق 2023 میں ملک کا جی ڈی پی 126058.2 ارب یوآن رہا جو مستقل قیمتوں پر گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.2 فیصد زیادہ ہے۔ 2023 میں ملک کی اناج کی مجموعی پیداوار 695.41 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.88 ملین ٹن کے اضافے کے ساتھ 1.3 فیصد زیادہ ہے ۔
2023 کے لئے کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) میں پچھلے سال کے مقابلے میں 0.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔