بیجنگ (لاہورنامہ) چائنا میڈیا گروپ کے ڈریگن کے سال کے جشن بہار ایوننگ گالا کی تشہیر ی ویڈیو درجنوں بڑی اسکرینوں کے ذریعے کمبوڈیا کے سیم رےایپ انگکور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چلائی گئی۔
جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق یہ پہلا موقع ہے جب جشن بہار ایوننگ گالا کی تشہیر ی ویڈیو اس ایئرپورٹ پر دکھائی گئی۔ اس ویڈیو نے ائیر پورٹ پر موجود سینکڑوں غیر ملکی سیاحوں کی بھرپور توجہ حاصل کی۔ اس شاندار ویڈیو کو لوگوں نے بڑی دلچسپی سےدیکھا۔