ای کامرس لاجسٹکس بزنس حجم

چین کا  ای کامرس لاجسٹکس بزنس حجم انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بیجنگ (لاہورنامہ)چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے  چائنا ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس کا اعلان کیا۔ مجموعی طور پر، ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس میں مسلسل بہتری آئی ہے.

جس میں رسد اور طلب دونوں میں اچھی کارکردگی ہے، خاص طور پر مجموعی کاروباری حجم انڈیکس گزشتہ دو سالوں میں ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق  جنوری میں چین کا ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس 112.8 پوائنٹس رہا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.8 پوائنٹس کا اضافہ ہے۔ جبکہ ای کامرس لاجسٹکس کا مجموعی کاروباری حجم انڈیکس 125.3 پوائنٹس رہا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 1.7 پوائنٹس کا اضافہ ہے۔