اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس گلزار احمد نے لال مسجد آپریشن کیس میں ریمارکس دیے کہ لال مسجد میں کتنے افراد مارے گئے یہ الگ بات ہے، کمیشن کی رپورٹ آگئی اب ہم کیا کریں؟، فوجداری کارروائی بنتی ہے تو متعلقہ فورم پر ہوگی،مسجد کی خلاف قانون توسیع اسلام میں بھی منع ہے۔ منگل کو جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے لال مسجد آپریشن کیس کی سماعت کی۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے )کے وکیل کے بغیر تیاری اور تاخیر سے آمد پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ لال مسجد کتنے رقبے پرقائم ہوئی اور زمین کس کی ملکیت ہے؟۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ لال مسجد سرکاری زمین پر قائم ہے۔ لال مسجد کے وکیل طارق اسد نے بتایا کہ وقت کے ساتھ ساتھ لال مسجد کو توسیع دی گئی۔ اس پر جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ مسجد کی خلاف قانون توسیع اسلام میں بھی منع ہے۔طارق اسد نے کہا کہ ایسے سوالات کے جواب دینا مناسب نہیں سمجھتا تو جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ طارق اسد صاحب یہ ہی تو اصل بات ہے۔ طارق اسد نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کیس فارغ کردیا جائے گا۔ جسٹس فائزعیسی نے کہا کہ طارق اسد آپ کس کے وکیل ہیں؟۔ طارق اسد نے کہا کہ میں لال مسجد کا وکیل ہوں۔ جسٹس فائزعیسی نے کہا کہ لال مسجد تو کوئی ادارہ ہی نہیں ہے۔ طارق اسد نے کہا کہ مولانا عبدالعزیز اورام حسان کا وکالت نامہ جمع کرایا ہے۔جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ لال مسجد میں کتنے افراد مارے گئے یہ الگ بات ہے، لال مسجد کمیشن رپورٹ آگئی اب ہم کیا کریں؟ اگر کوئی فوجداری کارروائی بنتی ہے تو متعلقہ فورم پر ہوگی۔ طارق اسد نے کہا کہ عدالت کچھ نہیں کر سکتی تو کیس بند کردے۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ آپ کو معاونت کا کہیں تو کہتے ہیں جواب دینا مناسب نہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM