چارسالہ بچی

بادامی باغ میں چارسالہ بچی مبینہ طور پر ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے سے زندگی کی بازی ہار گئی

لاہور:بادامی باغ کے علاقہ میں چارسالہ بچی مبینہ طور پر ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے سے زندگی کی بازی ہار گئی ، ورثاءکی جانب سے ڈاکٹر کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ،پولیس نے بچی کی لاش مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ۔بادامی باغ کے علاقہ حنیف پارک کے رہائشی اشتیاق نے کہا کہ ڈاکٹر نے میری بیٹی فاطمہ کو غلط انجکشن لگایاجس سے اس کی موت واقع ہو گئی ۔احتجاج پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔