پاکستان 23 مارچ

پاکستان 23 مارچ کو بھرپور طریقہ سے منائےگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد :ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ پاکستان 23 مارچ کو بھرپور طریقہ سے منائےگا،یوم پاکستان کی تقریب میں غیر ملکی معزز مہمان شرکت کریں گے ۔

بدھ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا پرومو جاری کر دیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یوم پاکستان کی پریڈ کا سلوگن پاکستان زندہ باد ہوگا۔انہوںنے بتایا کہ آذربائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے پریڈ میں شرکت کرینگے۔میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آذربائیجان،بحرین،سعودی عرب اورسری لنکا کاپیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریںگے۔انہوںنے کہاکہ ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر بن محمد پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکرحسن اوف تقریب میں شریک ہونگے۔

میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بحرین فوج کے کمانڈر جنرل شیر محمد بن عیسیٰ الخلیفہ بھی تقریب میں شریک ہونگے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سلطنت آف عمان کے بھی سرکاری عہدیداران بھی یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرینگے۔