اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں ہم نے فرسودہ نظام کو للکارا ،ملکی سیاسی جماعتیں عمران خان کے نام سے خوفزدہ ہیں،وزیر اعظم کی لڑائی شخصیات کیخلاف نہیں ملکی دولت لوٹنے والوں سے ہے،پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔
تحریک انصاف یوتھ ونگ اسلام آباد کے زیر اہتمام ورکر زکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے نوجوان سیاسی وژن رکھتے ہیں۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں نے تحریک انصاف میں انقلاب کی بنیاد رکھی۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ تحریک انصاف عوامی جماعت ہے جس نے تبدیلی کی بنیاد رکھی ۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ ملکی سیاسی جماعتیں عمران خان کے نام سے خوفزدہ ہیں۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں ہم نے فرسودہ نظام کو للکارا ۔
چوہدری فواد حسین نے کہاکہ تحریک انصاف نے ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کا گٹھ جوڑ ختم کیا۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ عمران خان کے علاوہ آج تک کسی کو مافیا کیخلاف لڑنے کی جرات نہیں ہوئی،عمران خان کی لڑائی شخصیات کیخلاف نہیں ملکی دولت لوٹنے والوں سے ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے،پاکستان کامستقبل نوجوان نسل کیساتھ جڑا ہوا ہے۔
وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ حالیہ کشیدہ صورتحال میں پورا پاکستان اپنی قیادت کیساتھ جڑا ہوا ہے، وزیر اطلاعات نے کہاکہ نوجوان نسل نے اپنے مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں ووٹ دیا۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ تحریک انصاف نے علاقائی کی بجائے قومی سیاست کو فروغ دیا۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں سے ادارے تباہ ہوئے .
انہوںنے کہاکہ حکومت ایسا ماحول پیدا کریگی کہ ملازمتوں کے مواقع بڑھیں۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ عوام کیلئے ہاوسنگ منصوبے بنائے جا رہے ہیں،تحریک انصاف کے کارکن ہمارے دست و بازو اور طاقت ہیں۔