نوازشریف نے

نوازشریف نے یوسف رضا گیلانی کو نکلوایا ، بلاول نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملاقات کی ،اعتزاز احسن

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف نے یوسف رضا گیلانی کو نکلوایا ، بلاول نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملاقات کی ،جب کمزور ہوتے ہیں تو نوازشریف پاﺅں پکڑتے ہیں موقع ملتا ہے تو گردن پکڑتے ہیں ۔ ایک بیان میں اعتراز احسن نے کہاکہ نواز شریف کا طریقہ یہ ہے جب کمزور ہوتے ہیں تو پاﺅں پکڑتے ہیں جب موقع ملتا ہے تو گردن پکڑتے ہیں۔اعتزاز احسن نے کہاکہ نواز شریف خود علاج نہیں کرنا چاہتے،پیپلز پارٹی نے سندھ میں بھی علاج کی آفر کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مفاہمت کی سیاست ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ یہ بلاول کا ظرف ہے کہ وہ نواز شریف سے ملے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے پیپلزپارٹی کے وزیراعظم یوصف رضا گیلانی کو نکلوایا۔