ڈیرن سیمی کی آئندہ ماہ پشاور آمد

لاہور: پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی 4 فروری کو پشاور پہنچ رہے ہیں جہاں وہ ایونٹ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے فرنچائز کی کٹ اور ترانے کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے ۔گورنر ہاؤس میں سجائی جانے والی تقریب میں تمام پلیئرز،کوچز اور ٹیم انتظامیہ بھی شریک ہو گی۔