اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ امن کیلئے قربانیاں دینے والوں کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے،
عدالتی نظام میں اصلاحات سے عام آدمی کو فائدہ دیا جا سکتا ہے،عدالتی نظام میں وکلاءکے بغیر اصلاحات ممکن نہیں ،اسلام آباد کے نئے ماسٹر پلان میں بلند عمارتوں کی اجازت دی جائیگی،
بار ایسوسی ایشن کی عمارت بھی نئی ہائیکورٹ میں شفٹ ہونی چاہیے،ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی پر بھی کام جاری ہے مسئلہ حل ہو گا ۔
جمعرات کو یہاں وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے 5ہزار سے زائد ممبر ہو چکے ہیں۔
وزیراطلاعات نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے لازوال قربانیاں دیں۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں وکلاءکا بھی خون شامل ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ امن کیلئے قربانیاں دینے والوں کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے۔وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ اسلام آباد بار کی عمارت سمیت دیگر اداروں کی عمارتیں قابل رشک نہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ بار ایسوسی ایشنز اور دیگر عمارتیں بہتر ہونی چاہئیں۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی نئی عمارت شاہراہ دستور پر زیر تعمیر ہے،بار ایسوسی ایشن کی عمارت بھی نئی ہائیکورٹ میں شفٹ ہونی چاہیے۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ چیئرمین سی ڈی اے سے کہوں گا کہ وکلاءکیلئے عمارتی سہولتیں تعمیر کریں۔
وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ ملک میں عدالتی اصلاحات ضروری ہیں۔وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ عدالتی نظام میں اصلاحات سے عام آدمی کو فائدہ دیا جا سکتا ہے۔
وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ عدالتی نظام میں وکلاءکے بغیر اصلاحات ممکن نہیں۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ جب بھی لاءریفارمز ہونگی تو اس سے معیشت بہتر ہو گی۔
وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ اسلام آباد کے نئے ماسٹر پلان میں بلند عمارتوں کی اجازت دی جائیگی۔
وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ حکومت کے بار ایسوسی ایشن کے ساتھ قریبی روابط ضروری ہیں،ہمارے وکلاءکو بھی کردار ادا کرنا ہو گا۔ چوہدری فواد نے کہاکہ ایک خط لکھ رہا ہوں کہ ہر ضلع میں دو میڈیا ججز ہوں۔،
چوہدری فواد نے کہاکہ کوئی آدمی پرفیکٹ نہیں ہوتا خامیاں ہوتی ہیں۔ چوہدری فواد نے کہاکہ وزیر اعظم نیک نیت آدمی ہیں ، عام آدمی کےلئے وزیر اعظم کا دل دھڑکتا ہے ۔
انہوںنے کہاکہ موجودہ صورتحال میں عمران خان سے بہتر کوئی شخص نہیں،ان کی اہمیت اور ایفرٹ پر کوئی شک نہیں کر سکتا۔ چوہدری فواد نے کہاکہ موجودگی بحران میں پاک فوج اور وزیر اعظم نے اہم کردار ادا کیا۔
چوہدری فواد حسین نے کہاکہ جب تک عام آدمی کو انصاف یکساں نہیں ملے گا اسے یقین نہیں ہو گا کہ انصاف برابر ہے ۔
چوہدری فواد نے کہاکہ امیر کے لیے جیل بھی فائیو سٹار ہوٹل ہے اور غریب کے لیے لیے جیل بھی انتہائی سخت ہے ۔ چوہدری فواد نے کہاکہ لائیبل کا کیس ایک مذاق بن چکا ہے کسی کو نوٹس بھیجیں تو وہ سیریس ہی نہیں ہوتا۔،
چوہدری فواد نے نے کہاکہ اسلام آباد کےلئے نیاماسٹر پلان بنائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ فروغِ نسیم صاحب قانون کے حوالے سے اچھا کر رہے ہیں ،کوشش کریں گے کہ لیگل ریفارمز پر تمام بارز کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔
چوہدری فواد نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بار کو ساتھ لے کر چلیں گے۔چوہدری فواد نے کہاکہ ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی پر بھی کام جاری ہے مسئلہ حل ہو گا –