اسلام آباد:وزیر خزانہ اسد عمر نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگا
کر افتتاح کر دیا ۔ جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ڈی-12 میں بہار کی
شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ پاکستان کا شمار ان ملکوں میں ہوتا ہے
جہاں ماحولیات کے منفی اثرات سے متاثر ہیں۔اسد عمر نے کہاکہ ہمیں ایسے اقدامات کرنے ہونگے جس سے ماحول کی
تنزلی کو روکا جا سکے۔اسد عمر نے کہاکہ درخت لگانے یا شجر کاری سے ہم ماحولیات کے منفی اثرات سے بچاو¿ ممکن
بنا سکتے ہیں۔ اسد عمر نے کہاکہ بہار کی شجر کاری۔مہم کےلئے 15 کڑوڑ پودوں کا ہدف ہے۔اسد عمر نے کہاکہ اسلام آباد
میں دس لاکھ پودوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اسد عمر نے کہاکہ بہار کے موسم میں پانچ لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔اسد
عمر نے کہاکہ سال کے آخر میں دس لکھ پودوں کا ہدف پورس کر دیا جائےگا۔اسد عمر نے کہاکہ اسلام آباد دنیا کے
خوبصورت دارلحکومتوں میں شامل ہے۔اسد عمرنے کہاکہ اسلام آباد کی خوبصورتی سبزہ کم ہونے سے جو ماند ہوئی ہے وہ
وآپس لوٹ آئےگی۔