بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری کا پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما عصمت کریم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی کی خاتون رہنما عصمت کریم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عصمت کریم کی وفات پارٹی کے لئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ پی پی پی شعبہ خواتین خیبرپختونخوا کی سینیئر نائب صدر عصمت کریم پشاور میں انتقال کر گئی ہیں۔