لاہور :سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو تیل چھڑک کر زندہ جلا ڈالا، اسپتال میں زخموں سے چور خاتون نے موت سے قبل پولیس کو بیان دے دیا، پولیس نے شوہر کو گرفتار کرکے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مزنگ تھانہ ملت پارک کی حدود میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو زندہ جلا دیا، نسرین نامی خاتون کو تشویشناک حالت میں میو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔مقتولہ نے موت سے قبل پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا، پولیس نے نسرین کے والد شفقت کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق35سالہ نسرین کی تین ماہ قبل شہزاد سے شادی ہوئی تھی، گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، نسرین کو اس کے شوہر، دیور اور ساس نے آگ لگائی۔بعد ازاں مقتولہ نسرین نے موت سے پہلے پولیس کو آخری بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس پر کچن میں پیچھے سے کسی نے پیٹرول چھڑکا جس کے بعد بڑی خوفناک آگ لگ گئی، میں نے باہر نکلنے کی کوشش کی تو دروازہ ہی نہیں ملا۔دوسری جانب نسرین کی والدہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کی بیٹی کو اس کی ساس نے آگ لگائی جبکہ نسرین کے والد اشرف کا کہنا ہے کہ نسرین کی تین ماہ کی بیٹی بھی ہے، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، دیگر ملزمان کی تالاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں، مکمل تفتیش کے بعد ہی دیگر کارروائی عمل میں لائی جائے گی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جلد حقائق سامنے لائیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM