لاہور:وفاقی وزیر انسانی حقوق شیر یںمزاری کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کر ادی گئی ۔ مسلم لیگ (ن)
کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک استحقاق کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر
شیریںمزاری نے اراکین پنجاب اسمبلی کیلئے شرمناک کے الفاظ استعمال کی جو قابل مذمت ہیں۔ اس بیان سے نہ صرف میرا
بلکہ پنجاب کے مقدس ایوان کا استحقاق مجروح ہوا۔مطالبہ ہے کہ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کو اس ایوان میں
طلب کیا جائے اور ان سے ان کے بیان کی وضاحت طلب کی جائے ۔