فیصل آباد: 15000 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اپریل کو ہو گی

فیصل آباد : :قومی بچتوں کے فروغ کےلئے سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکو مت پاکستان کے زیر اہتمام 15000 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اپریل کو ہو گی جو رواں سال کی دسویں اور مجموعی طور پر 78ویںقرعہ اندازی ہے ۔

مرکز قومی بچت فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 3 کروڑ روپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ روپے کے 3 اور تیسرا انعام ایک لاکھ 85ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ مذکورہ سیریز پر کل 1700 انعامات دیئے جائیں گے ۔ انہوںنے بتایاکہ قرعہ اندازی کے سلسلہ میں تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان راولپنڈی میں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی اور اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب افراد کا چناﺅ کیا جائے گا۔