دھر نا ختم

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا4روزہ دھر نا ختم کر نے کا اعلان

لاہور: لیڈی ہیلتھ ورکرز اور حکومت کے در میان کامیاب مذاکرات کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز نے4روزہ دھر نہ ختم کر نے کا اعلان کردیا جبکہ سروس سٹر کچر سمیت دیگر مطالبات کے حل کیلئے صوبائی وزیر قانون سمیت3وزراء اور صوبائی سیکرٹریز پر مشتمل کمیٹی کا پہلا اجلاس (سوموار ) کو ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز لاہور میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور پولیس کے اعلی افسران کے ذریعے حکومت کے پنجاب اسمبلی کے سامنے دھر نہ دینے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے در میان مذاکرات ہوئے 6گھنٹوں کے دوران مذاکرات کے کئی دور ہوئے اور آخرکار مذاکرات کامیاب ہوگئے اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر حکومت نے 3وزراء اور 3صوبائی سیکرٹریز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو ان کے مطالبات کا جائزہ لیکر ان تمام مسائل کو حل کیا جائیگا جبکہ مذاکرات کی کامیابی کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز نے احتجاجی دھر نہ ختم کر نے کا اعلان کردیا اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی صدر رخسانہ انور نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی کی وجہ سے جو کام پہلے قسطوں میں ہوتا رہا ہے وہ اب دنوں میں ہوگااور ہمیں یقین ہے کہ حکومت ہم سے ہونیوالی بات چیت کے مطابق مطالبات کو حل کر یگی اور اس حوالے سے سوموار کو ہمارے اور حکومتی وزراء کے در میان معاملات آگے بڑ ھیں گے لیکن اگرمطالبات منظور نہ ہوئے تو دوبارہ پورے صوبے میں ہر شہر میں دھر نہ دیا جائیگا ۔