لاہور:کھالوں کی تعمیر میں بد عنوانی اور غیر معیاری تعمیراتی کام برداشت نہیں کیا جائیگا ، بد عنوانی میں ملوث افراد کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کریں گے ۔ یہ بات محمد خضر افضال چوہدری پراجیکٹ ڈائریکٹر PIPIP(PMU) نے کھالوں کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کیلئے اپنے دورہ قصور کے موقع پر کی ۔ انہوں نے دورہ کے دوران مختلف کھالوں کے ترقیاتی کام کا جائزہ لیا اور موقع پر احکام صادر کئے ۔ اس موقع پر محمد خضر افضال چوہدری نے کھالوں کی تعمیر کیلئے غیر معیاری سیگمنٹس کو ختم کرایااور یارڈ کے مالک کو ہدایت کی کہ وہ اپنا کام ایمانداری اور فرض شناسی سے انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں جلد دوبارہ دورہ کروں گااور غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔
