لاہور: صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ حصول پاکستان کیلئے ہمارے بڑوں نے اپنے جان و مال کی لازوال قربانیاں دیں، ہمارا فرض ہے کہ اپنے آنیوالی نسلوں کیلئے ایک پرامن پاکستان کی تکمیل کرکے جائیں ۔
انہوں نے یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال دیکھتے ہوئے 23مارچ کا دن پوری پاکستانی قوم کیلئے تجدید عہد کا دن ہے،ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ اپنی مادر وطن کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔
اعجاز عالم نے کہا کہ 23مارچ کا دن ہمیں احساس دلاتا ہے کہ کیسے پاکستان کی بنیاد رکھی، حصول پاکستان کیلئے ہمارے بڑوں نے اپنے جان و مال کی لازوال قربانیاں دیں، ہمارا فرض ہے کہ اپنے آنیوالی نسلوں کیلئے ایک پرامن پاکستان کی تکمیل کرکے جائیں ۔
نوجوانوں کو تعلیم کے ذریعے آگے بڑھتے ہوئے پاکستانی کی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔