لاہور : کسٹم اینٹی سمگلنگ سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے سمگل شدہ اعلی کوالٹی کے سینکڑوں ٹائروں سے بھرا ٹرک پکڑ لیا ۔ ڈپٹی کسٹم کلکٹر نوید الرحمن بگوی نے بتایا کہ کسٹم اینٹی اسکواڈ کو اطلاع ملی تھی کہ ملتان روڈ پر کراچی سے ایک ٹرک آرہا ہے جس میں سمگل شدہ ٹائرز ہیں ۔جس پر کسٹم اینٹی سمگلنگ اسکواڈ نے ملتان روڈ پر ناکے لگا کر ایک ٹرک کو روکا جس پر ایک کنٹینر رکھا ہوا تھا جب اس کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے سمگل شدہ ٹائرز برآمد کر لیے گئے ۔کسٹم حکام کے مطابق سمگل شدہ ٹائرں کی مالیت کڑوروں روپے ہے۔کسٹم اینٹی اسکواڈ نے دو افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔
