بانیان پاکستان

یوم پاکستان پر بانیان پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور : یوم پاکستان پر بانیان پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔ قرارداد

مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ یوم پاکستان قوم کا

اپنے نظریے سے تجدید عہد اور وفا کا دن ہے، بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کی ولولہ انگیز قیادت نے مسلمانوں میں آزادی

کی شمع روشن کی، آج کا دن مفکر پاکستان علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر کا دن ہے۔قیام پاکستان کی جدوجہد میں شہید

ہونے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں، یہ ایوان اس عہد کا اعادہ کرتا ہے کہ آج کے دن پورا پاکستان متحد اور یکجا ہے ، اتحاد

اور قوت سے ہر ملک دشمن عناصر کا بھرپور مقابلہ کرینگے، آج کے دن پاکستان کو عظیم اسلامی مملکت بنانے کے عزم

کا ااعادہ کرتے ہیں۔یہ ایوان پاکستان کے دفاع کو مضبوط کرنے پر قائد میاں نواز شریف کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہے

،ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہوا۔