چین کی انٹرنیٹ معیشت کی دنیا بھر میں حیثیت

بیجنگ:چین میں انٹرنیٹ معیشت کا انڈیکس دنیا بھر میں پہلےنمبرپر ہے،انڈیکس چین کی انٹرنیٹ معیشت کی دنیا بھر میں حیثیت ، ترقی کے امکانات ،خوبیوں اور خامیوں کی عکاسی کرتا ہے۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق سینٹرل یونیورسٹی فنانس اینڈ سٹیٹسکس کےچین انٹرنیٹ اقتصادی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جاری کردہ انٹرنیٹ معشیت کے بلیو پیپر بعنوان چین میں انٹرنیٹ معیشت کی ترقی کی رپورٹ کےمطابق چین میں انٹرنیٹ معشیت کا انڈیکس دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔بلیو پیپر میں ذکر کردہ عالمی انٹرنیٹ اقتصادی ترقی کا انڈیکس چین کا پیش کردہ انڈیکس ہے۔یہ انڈیکس چین کی انٹرنیٹ معیشت کی دنیا بھرمیںحیثیت،ترقی کے امکانات ،خوبیوں اور خامیوں کی عکاسی کرتا ہے۔انڈیکس کا مقصد ہر ملک میں انٹرنیٹ اقتصادی ترقی کا کل حجم اور 25 بڑی معیشتوں میں پھر اس کے تناسب کا اندازہ ہے.رپورٹ میں کہا گیا کہ ترقی یافتہ ممالک میں انٹرنیٹ معیشت کی ترقی دیکھنے میں آرہی ہےتاہم اس کےساتھ ترقی پذیرممالک میں بھی انٹرنیٹ سے وابستہ معیشت میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہورہا ہے۔