شارجہ: قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل نے کم ترین اننگز میں 1000ون ڈے رنز مکمل کرنے کا ایشین بریڈمین ظہیر عباس اور سابق کپتان محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
29سالہ حارث سہیل نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں اپنی پہلی سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ 1000رنز بھی مکمل کیے،انہوں نے یہ کارنامہ 26 ویں اننگزمیں سر انجام دیا،پاکستان کے لیے کم ترین اننگز میں1000رنز سکور کرنے کا ریکارڈ فخر زمان کے پاس ہے جنہوں نے18اننگز میں یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا ،امام الحق نے19اننگز کھیل کر اپنے ایک ہزار ون ڈے رنز مکمل کیے،بابر اعظم نے21ویں اننگز میں ہزار رنز مکمل کیے،اظہر علی نے اس اعزاز تک پہنچنے کے لیے23اننگز کھیلیں،یاسر حمید نے24اور ناصر جمشید نے25اننگز کھیل کر یہ اعزاز اپنے نام کیا،ایشین بریڈ مین ظہیر عباس نے26اور محمد یوسف نے27اننگز کھیل کر ہزاررنز مکمل کیے۔