امن مشن

اقوام متحدہ کے امن مشن میں خدمات سرانجام دینے کے خواہشمند 600پولیس ، ایف آئی اے افسران سے درخواستیں طلب

لاہور ( این این آئی) وفاقی حکومت نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں خدمات سرانجام دینے کے خواہشمند 600پولیس ، ایف آئی اے افسران سے درخواستیں طلب کرلیں ۔

تفصیلات کے مطابق امن مشن میں خدمات سرانجام دینے کے خواہشمند افسران 31 مارچ تک درخواستیں دے سکیں گے ،تمام افسران درخواستیں الیکٹرانک ایپلی کیشن کے ذریعے دے سکتے ہیں۔جبکہ درخواست دہندہ افسران کے انٹرویو یکم تا 8 اپریل ہوں گے۔

نیشنل پولیس بیورو کی جانب سے تمام صوبوں کے آئی جی، آئی جی موٹروے پولیس، ڈی جی ایف آئی اے کو مراسلہ بھجوا دیا گیا۔