لاہور ( این این آئی)مسلم لیگ (ن) لاہور کے سینئر نائب صدر حافظ اسعد عبید نے نو از شریف کی رہائی اور میاں محمد شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر مسلم لیگ کے تمام عہدیداران و کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی رہائی سے ملکی حالات اور سیاست پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے اورملکی یکجہتی و استحکام کو فروغ ملے گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں محمد نواز شریف کی رہائی پر مسلم لیگی عہدداران اور کاکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی رہائی سے انتقامی سیاست کے کلچر کے خاتمہ میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہندوستان اپنے مذموم عزائم کے ساتھ پاکستان پر جارحیت کے لیے کوششوں میں مصروف ہے اور دوسری طرف سیاسی مخالفت کی بنا پر انتقام نے ملک کی ترقی و استحکام اور امن و امان کی صورتحال کو مخدوش کر رکھا تھا ، میاں محمد نواز شریف کی رہائی سے پارلیمنٹ میں قانون سازی میں بھی مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ جلد ہی دیگر بیگناہ مسلم لیگی گرفتار راہنماءبھی رہا ہوکر آزاد فضاوں میں عوام کے درمیان موجود ہو نگے ملک شاہد مجید، حاجی ارشاد اللہ ، عبدالمالک خان،میاں علی، ریاض ناصر، میاں پرویز، محسن عامر شیخ، طارق محمود بھٹی، فیصل حبیب، شیخ فضل ،بلال نعیم، مرزا وسیم، لیاقت علی، میاں عرفان شفیق، بابر خان سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان شریک تھے۔