لاہور ( این این آئی)صوبا ئی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ ما صیام کے تقدس کو پامال نہ ہونے دیا جائے گا اس لئے حکومت صوبہ بھر میں پہلی بار وسیع پیمانے پر جامع اور منظم طر یقہ سے رمضان بازاروں کا اجراءکریگی،جہاں پر ایک ہی چھت تلے ہر قسم کی اشیائے خورد و نوش و ضروریہ عوام کو میسر ہونگی ۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رمضان میں مہنگائی اور ذخیرہ اندوزوں کو موقع پر ہی سزا دی جائے گی۔ ان رمضان بازاروں میںخورد و نوش کے معےار اور مقدار پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ صوبہ بھر میں ےوٹےلٹی سٹوروں کو بھی رمضان بازاروں کا حصہ بناےا جائے گا ۔ رمضان بازاروں مےں روزمرہ کھانوں مےں کثرت سے استعمال ہونے والے لوازمات اورماہ رمضان مےں باورچی خانوں مےں استعمال ہونے والے رواےتی آئٹمز عام مارکےٹ سے کم نرخوں پر دستےاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی رعایتی اشےاءکے معیار کو ےقینی بنائے گی۔ رمضان بازاروں کے قیام کے لیے جگہوں کا انتخاب کیا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کی رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔ محکمہ زراعت، صنعت، لائےو سٹاک،یوٹیلٹی سٹورز اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے رمضان بازاروںکی کامےابی کے لےے اپنا بھرپور کردار ادا کرےں گے ۔
مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لےے باقاعدہ پالےسی مر تب کی جارہی ہے ۔ صوبائی وزےر نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور مہنگائی پیدا کرنے والے مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔ رمضان سستے بازاروں میں بہتر مےکانزم کے لئے صوبہ بھر کے کمشنر و ڈپٹی کمشنر، چیئرمین ےوٹےلٹی سٹورز اور محکمہ صنعت و زراعت کو خصوصی ہداےات جاری کی گئےں ہیں۔ صوبائی وزےر نے کہا کہ موجودہ حکومت کا ہدف صرف لاہور نہیں پورا پنجاب ہے ۔ چینی اور دیگر صنعتی آئٹمز کی قےمتوں کے تعین کے لےے شوگر ملز اےسوسی اےشن سے مذاکرات کا آغاز کیا جا رہا ہے تاکہ رمضان سے قبل تمام متعلقہ امور کی تکمےل کو ےقےنی بناےا جا سکے۔
٭٭٭٭٭