جعلی اکاﺅنٹس

جعلی اکاﺅنٹس کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری اور فریال تالپور کو آزاد کر دیا

کراچی (ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی جعلی اکاﺅنٹس کیس میں 10 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے دونوں رہنماﺅں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے اور دس دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی ڈویژن بنچ نے سماعت کی،بنچ میں جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی شامل ہیں ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت منظورکی جائے، درخواست میں نیب انکوائریزکی فہرست فراہم کرنےکی بھی استدعاکی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں