پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر لی گئی ہے جس میں اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپیہ فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔