لاہور:آئی جی پنجاب، امجد جاوید سلیمی نے گوجرانوالہ میں پولیس کانسٹیبل کی جانب سے 13 سالہ لڑکے پر تشددکے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے فوری رپورٹ طلب کی تھی ،انہوں نے آر پی او گوجرانوالہ کو قانونی کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ قصور وار ثابت ہونے پر کانسٹیبل کے خلاف محکمانہ اور قانونی کاروائی عمل میں لانے میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے۔ آئی جی پنجاب کے نوٹس کے بعد آر پی او گوجرانوالہ، طارق عباس قریشی نے فوری کاروائی کی اور کانسٹیبل ندیم کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے خلاف تھانہ سول لائنز، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا اور اس کے خلاف محکمانہ اور قانونی کاروائی کی جا رہی ہے ۔
