لاہور( این این آئی) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسماءعبا س اپنی بڑی ہمشیرہ نیلم بشیر کی پنجابی نظم ” گوانڈنیں گوانڈنیں“ کی ویڈیو بنائیں گی۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ انصاری کی بڑی ہمشیرہ نیلم بشیر کئی کتابوں لکھ چکی ہیں اور انہوں نے پنجابی زبان کی نظم ” گوانڈنیں گوانڈنیں“ کہی ہے ۔ اس نظم کو پڑھنے کے بعد بشریٰ انصاری اور ان کی بہن اسماءعبا س نے اس کی ویڈیو بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ پنجابی نظم میں پڑوسیوںکوآپس میں محبت سے رہنے کو موضوع بنایا گیا ہے۔