کراچی( آن لائن )کراچی ایکسپو سینٹر میں5اپریل سے شروع ہونے والی کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مقبول ترین نمائش”ماائی کراچی”(اواسس آف ہارمونی ایگزیبیشن)میں پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹر کا ایک بڑا اورنام لاکھانی سلک ملزنے ہال نمبر5میں اپناخوبصورت اسٹالز لگانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
اس بارمائی کراچی نمائش میں لاکھانی سلک ملز کے اسٹال پر خریداری کیلئے آنے والی خواتین اور مردحضرات ماہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کیلئے رعایتی نرخ پر بہترین کوالٹی کے زنانہ ومردانہ سوٹس کی خریداری کرسکیں گے،خواتین کیلئے لاکھانی سلک کے اسٹال پر خواتین کواپنی پسند کے سوٹس کی خریداری کیلئے کئی آپشنز دستیاب ہونگے۔
اس ضمن میں لاکھانی سلک ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی ایکسپو سینٹر میں مائی کراچی نمائش میں لاکھانی سلک ملز کے اسٹالز پر خریداری کیلئے آنے والے کسٹمرز کو لاکھانی کا خصوصی ڈسکاﺅنٹ کارڈ حاصل کرنے کیلئے ایک فارم حاصل کرکے اسٹال پر موجود ایک باکس میں ڈال سکیں گے جس کے بعد ایک مقررہ مدت میں یہ ڈسکاﺅنٹ کارڈ جاری ہونگے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فارم صرف کراچی ایکسپوسینٹر میں مائی کراچی نمائش میں لاکھانی کے اسٹالز سے ہی حاصل کئے جاسکیں گے اور جن افراد کو یہ کارڈ جاری ہوگا وہ لاکھانی سلک ملز کے تمام ہی آﺅٹ لیٹس سے ڈسکاﺅنٹ ریٹس پر اپنی پسند کے سوٹس کی خریداری کرسکیں گے۔