عطاءاللہ

عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کا نجی ہسپتال میں علاج جاری

لاہور( این این آئی) نامور گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کا لاہور کے نجی ہسپتال میں علاج جاری ہے ۔ عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کو ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کے باعث پانچ روز قبل نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔

صاحبزادے سانول نے بتایا کہ والد کا علاج معالجہ جاری ہے اور ڈاکٹروں نے مزید کچھ روز تک ہسپتال میں رکھنے کی تجویز دی ہے ۔انہوںنے پرستاروں سے اپیل کی کہ وہ ان کے والد کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کریں۔