شادی کے

شوبز کی دنیا کا ایک اور جوڑا شادی کے بندھن میں بند گیا

کراچی: (ویب ڈیسک)ڈرامہ ’یقین کا سفر‘ سے شہرت پانے والی احد رضا میر اور سجل علی کی جوڑی کیا حقیقی زندگی میں بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہے۔

ایک ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ احد رضا میر اور سجل گزشتہ رات شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، اُن کی یہ شادی کینیڈا میں انجام پائی جس میں صرف دونوں اداکاروں کے قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

ویب سائٹ کے مطابق احد اور سجل کی شادی کی تقریب کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں منعقد ہوئی جسے دونوں اداکار راز میں رکھنا چاہتے تھے جب کہ ویب سائٹ نے یہ بھی بتایا کہ سجل اپنی شادی میں روائتی طور پر سرخ جوڑا زیب تن کرنے کے بجائے بالکل سادہ لباس میں ملبوس میں تھیں تاہم ویب سائٹ کی جانب سے حتمی طور پر شادی کی کوئی تصاویر جاری نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ احد رضا نے بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ میں سجل سے اپنی زندگی کے سب سے اچھے وقت میں ملا تھا کیوں کہ وہ جانتی ہے کہ میں کون ہوں اور کیا ہوں اور میرے نزدیک یہ بہت خوبصورت احساس ہے، سجل ازخود ایک بہت ہی خاص شخصیت کی مالک ہے جس کی میں اور میری فیملی ہمیشہ ہی تائید اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔