سلمان کی موجودگی میں شادی کی پیشکش پر کترینہ کا جواب

بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کی موجودگی میں کترینہ کیف کو شادی کی پیشکش ہوئی تو انہوں نے جواب میں’ ہمت نہیں ہے‘ کیوں کہا؟

فلم مسان،زبان،راضی اور سنجو میں اپنی شاندار اداکاری کےجوہر دکھانے والے وکی کوشل نے کترینہ کیف کو بڑے دلچسپ انداز میں شادی کی پیشکش کی۔

Media player poster frame

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائر ل ایوارڈ شو کی ایک ویڈیو میں وکی کوشل نے جب کترینہ کو شادی کی پیشکش کی تو وہ دنگ رہ گئیں۔

کترینہ کیف کو شادی کی پیشکش کے ان لمحات کے دوران چینل بار بار سلمان خان کے تاثر ریکارڈ کرتا رہا،ویڈیو کے آغاز میں وکی کوشل نے کہا کہ ’آپ کسی اچھے سے وکی کوشل کو ڈھونڈ کو شادی کیوں نہیں کرلیتی؟

جس پر کترینہ کیف شرمائیں اور گہری مسکراہٹ کا تاثر دیا،اس دوران سلمان کے چہرے سے بھی ہنسی پھوٹ رہی تھی۔

اس پر وکی کوشل نے کہا کہ بالی ووڈ میں آج کل شادیوں کا سیزن چل رہا تھا تو میں نے سوچ کیوں نہ آپ سے بھی پوچھ لوں۔

سلمان کی موجودگی میں شادی کی پیشکش پر کترینہ کا جواب

اس بات پر کترینہ کیف نے گہری سنجیدگی اور تعجب کے ساتھ استفسار کیا کہ ۔۔کیا ؟

جس پر وکی کوشل نے گنگناتے ہوئے انہیں شادی کی پیشکش کی اور گانا گایا ’مجھ سے شادی کروں گی؟ مجھ سے شادی کروں؟

 اس دلچسپ انداز میں شادی کی پیشکش ہونے پر جہاں کترینہ کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئی اور ان سے کچھ بولا نہیں گیا،وہیں سلمان خان نے اس طرح ظاہر کرنے کی کوشش کی جیسے وہ ان باتوں سے بے زار ہیں اور انہوں نے اپنی بہن ارپتا خان کے کندھے پر سر رکھ کر سونے کی اداکاری کی۔

لیکن جیسے ہی کترینہ کیف نے وکی کوشل کی پیشکش پر انہیں جواب میں ’شادی کی ہمت نہیں ہے‘ کہا تو سلمان خان ایک دم جاگ گئے اور خوب مسکراہٹ بکھیریں۔

اس قبل ایک انٹرویو میں کترینہ کیف وکی کوشل کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں،جس پر اداکار نے گہرے تعجب کا اظہار کیا تھا۔