سزائے موت کے

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سزائے موت کے دو قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دےدیا

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سزائے موت کے دو قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دےدیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان محمد اویس اور شبیر احمد نے سزائے موت کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں۔

اپیلوں کی سماعت چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔وکیل اپیل کنندگان نے کہاکہ پہلے مرحلے میں ملزمان کا نام ایف آئی آر میں درج نہیں کیا گیا،ایف آئی آر نامعلوم افراد کے نام پر درج کی گئی،بعد میں سزا یافتہ ملزمان محمد اویس اور شبیر احمد کو شامل تفتیش کیا گیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے شک کا فائدہ دے کر ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دےدیا۔ یاد رہے کہ ملزمان پر الزام تھا کہ 23 اکتوبر 2005 کو دو بھائیوں نعیم اور ندیم کا قتل کیا،پولیس نے ملزمان کو 23 نومبر 2005 کو گرفتار کیاایڈیشنل سیشن جج ساﺅتھ کراچی نے ملزمان کو پھانسی کی سزا سنائی۔ہائیکورٹ نے سزا کو برقرار رکھا۔