لاہور:وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر نے طلبا وطالبات پر زور دیا ہے کہ بینکنگ اور انشورنس سیکٹر کی سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کےلئے نئے رجحانات متعارف کرائیں۔وہ پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پرنسپل ہیلی کالج پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، سینئر فیکلٹی ممبران اور طلباو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ انہوں نے ڈگریا ں اور میڈلز حاصل کرنے والے طلباوطالبات کو مبارک باد پیش کی۔
