کراچی(این این آئی) معروف اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ پراجیکٹ غازی پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فلم ہے جس میں کام کرنے کی اصل وجہ فلم میں نوجوان اداکار وں کا ہونا ہے، دوسری وجہ انڈسٹری کے ہدایتکار بھی تھے جوکہ اس طرح کی فلمیں دیکھنے کے بعد دیگر اور فلمیں بھی بنائیں گے اس ضمن میں ہمیں ان کی حمایت بھی کرنی چاہیے۔
ایک انٹرویو میں ہمایوں سعید نے فلم ’پراجیکٹ غازی‘ میں کام کرنے سے متعلق بتایا کہ ’پراجیکٹ غازی پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فلم ہے جس میں کام کرنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ اس فلم میں نوجوان اداکار تھے اور دوسری وجہ انڈسٹری کے ہدایت کار بھی تھے جوکہ اس طرح کی فلمیں دیکھنے کے بعد دیگر اور فلمیں بھی بنائیں گے اس ضمن میں ہمیں ان کی حمایت بھی کرنی چاہیے۔
ہمایوں سعید نے کہا کہ فلم ’پراجیکٹ غازی‘ اس وجہ سے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ اس میں کوئی گیت وغیرہ نہیں ہیں اور نہ ہی میں اس میں ایک سے زائد اداکاراوں کےساتھ ہوں، ہمیں اس طرح کی مزید سائنس فکشن فلمیں بنانے کےلئے حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔