پاکستانی فلموں

ہمیں اپنی پاکستانی فلموں اورٹی وی ڈراموںکی حوصلہ افزائی کرنی ہو گی ‘باﺅ اصغر

لاہور(آن لائن)محنت اور خلوص ساتھ ہو تو منزل تک پہنچنے سے کوئی روک نہیںسکتااور میری کامیابی میں محنت اور خلوص کا سب سے زیادہ کردار ہے

ان خیالات کا اظہار معروف پروڈیوسر،رائٹر و باﺅ پروڈکشن کے روح رواں باﺅ اصغر علی نے ہمارے نمائندے سے گفتگو میں کیا ،انہو ں نے کہاکہ اپنے کسی بھی پروجیکٹ میں پنجاب کے کلچر کو اجاگر کرنا اور نیو ٹیلنٹ کو موقع فراہم کرنا میرا دلی جذبہ ہے ، ایک سوال کے جواب میں ﺅ اصغر علی نے کہا کہ ہم جو اپنی قومی زبان کو چھوڑ کر ہندی زبان کو اپنے روز مرہ کاموں کے دوران بولنے کو ترجیح دیتے ہیں اس ناسور کا توڑ کرنے کیلئے ہمیں اپنی پاکستانی فلموں اورٹی وی ڈراموںکی حوصلہ افزائی کرنی ہو گی ، انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل اور خاص طور پر بچوں کو بھارتی فلموں اور ڈراموں سے دور رکھنا ہوگا ہمیںا ن کو اپنے کلچر سے محبت کی ترغیب دینی ہو گی وقت کی مناسبت سے یہ بہت ضروری ہے ۔