گلوکار افضل

گلوکار افضل ماہی کے نئے گیت ”ڈولی غیر دی“کی سوشل میڈیا پر مقبولیت

لاہور(آن لائن)گلوکار افضل ماہی کے نئے گیت ”ڈولی غیر دی“کی سوشل میڈیا پر مقبولیت۔تفصیلات کے مطابق فوک گلوکار افضل ماہی کا نیا گیت”ڈولی غیر دی“گزشتہ روز ریلیز کیا گیا جسے سوشل میڈیا پر بے حد مقبولیت حاصل ہو رہی ہے ،

گیت کو ایس ایم گولڈ یو ٹیوب چینل پر ساحر صادق نے ریلیز کیا،اس گیت کی شاعر ی ملک کوثر جاوید نے لکھی اور ریکارڈنگ الیون سیوڈیو لاہور میںکی گئی جس کے ریکارڈسٹ اشرف مرزا ہیں ،

افضل ماہی کے اس گیت کی ویڈیو میں معروف ماڈل علیزہ نے ماڈلنگ کی ہے جبکہ ویڈیو ڈائریکٹر اینڈ کمرامین احمد ہے ،افضل ماہی کا کہنا ہے کہ میں شکر گزار ہو ں اپنے پرستاروں کا جو میرے ہر گیت کو پسند کرتے ہیں