لاہور ( آن لائن)نامور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی کی بالی ووڈ ڈیبیو فلم مام بھارت اور پاکستان سمیت مختلف ممالک کے بعد اب چین میں بھی تہلکہ مچائے گی۔
عدنان صدیقی اور سجل علی کی تھرل سے بھرپور پہلی بالی ووڈ فلم مام رواں سال 10مئی کو چینی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔فلم کی دیگر کاسٹ میں نوازالدین صدیقی، اکشے کھنا، سشانت سنگھ ، امریتا پوری شامل ہیں۔فلم کی کہانی ماں اوربیٹی کے جذباتی اور خوبصورت رشتے کے گرد گھومتی ہے جس میں سجل علی نے بالی ووڈ کی ا?نجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار نبھایا ہے