پنجاب ایگزامینیشن کمیشن امتحان،سکولوں میں نصابی سرگرمیاں متاثر

 پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے امتحانات میں ڈیوٹیاں لگنے سے لاہور کے سینکڑوں سکول خالی ہوگئے، اساتذہ موجود نہ ہونے سے سکولوں میں نصابی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ، صوبہ بھر میں امتحانات 4 فروری سے شروع ہوں گے۔

پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحان میں ڈیوٹیاں لگنے سے لاہور کے ہائی، مڈل اور پرائمری سکول خالی ہوگئے ہیں۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے سینکڑوں سکولوں سے تمام اساتذہ کی ڈیوٹیاں پیک امتحان پر لگا دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول شاہدرہ ، اسلام پورہ، مغلپورہ ، دھرم پورہ، اعوان ٹاؤن، مناواں، ہلوکی سمیت دیگر سکولوں کے 80 فیصد اساتذہ کی امتحانی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔

 سکولوں سے 80 فیصد اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگنے سے نصابی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ پنجاب ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن کے صدر رشید احمد بھٹی نے صوبائیوزیر تعلیم مراد راس سے مطالبہ کیا ہے کہ پیک امتحان کو فی الفور ختم کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ پیک امتحان قومی خزانے پر کروڑوں روپے کا بوجھ ہیں۔