امام کعبہ

امام کعبہ کا لاہوریوں کے لیے خوشخبری

اسلام آباد (این این آئی) امام کعبہ ڈاکٹر عواد الجہنی منگل کو لاہور کی بادشاہی مسجد میں نماز عصر کی امامت کرائینگے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امام کعبہ ڈاکٹر عواد الجہنی لاہور میں منگل 16 اپریل کو بادشاہی مسجد میں نماز عصر کی امامت کرائیں گے، امام کعبہ گورنر،وزیراعلی پنجاب سے ملاقاتیں کرینگے۔ ذرائع کے مطابق امام کعبہ منگل کی شام کو کو سعودی عرب روانہ ہونگے۔