نجی سکولوں نے عدالت اور ایجوکیشن اتھارٹی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

لاہور : نجی سکولوں نے عدالت اور ایجوکیشن اتھارٹی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔ فیسوں میں 20فیصد کمی نہ کرنے پر والدین نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میں شکایتوں کے انبار لگا دیئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن اتھارٹی نے پیر سے کارروائی کرنے کا اعلان کردیا ۔