ٹاپ پوزیشن

خواتین اسپنرز میں ٹاپ پوزیشن پر جگہ بنانے کےلئے پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناءمیر کو مزید 2 وکٹیں درکار

ڈبلن (این این آئی)خواتین اسپنرز میں ٹاپ پوزیشن پر جگہ بنانے کےلئے پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناءمیر کو مزید 2 وکٹیں درکار ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی کامیاب ترین خواتین اسپنرز کی فہرست میں ثناءمیر اس وقت تیسرے نمبر پر موجود ہیں، ویسٹ انڈین پلیئر انیسہ محمد 146 وکٹوں کے ساتھ اس وقت سرفہرست ہیں، آسٹریلوی لیزاستھیلکر نے بھی اتنے ہی شکار کیے ہیں تاہم معمولی فرق سے وہ دوسری پوزیشن پر ہیں ،پاکستانی پلیئر ثناءمیر نے 145 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔بھارتی نیتو ڈریوڈ 141 اور ویسٹ انڈین اسٹیفنی ٹیلر 137 کو پویلین کا راستہ دکھانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

ثناءمیر نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں صرف 11 رنز دے کر 4 شکار کیے تھے، پاکستانی آل راو¿نڈر جمعرات کو دوسرے مقابلے میں مزید دو وکٹیں حاصل کر کے ٹاپ پوزیشن پر جگہ بنا سکتی ہیں۔