4 فروری سے پانچویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگا

لاہور:پنجاب امتحانی کمیشن کے زیر اہتمام کل سے پانچویں کے امتحانات کا آغاز ہوگا، پانچویں کا پہلا پرچہ سائنس کا ہوگا، امتحانات کے لئے صوبے بھر میں 14 ہزار کے قریب سنٹرز بنائے گئے ہیں، امتحانات 16 تاریخ تک جاری رہیں گے، اس کے بعد مڈل کے امتحانات شروع ہوں گے۔ تمام امتحانی سنٹرز بوٹی سسٹم کو روکنے لئے دفع 144 نافذ کی گئی ہے۔