نواز شریف کے بائیں گردے میں پتھری کی تشخیص

لاہور: سروسز ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بائیں گردے میں مائنر پتھری کی تشخیص کی گئی ہے۔ آج صبح سروسز ہسپتال میں نواز شریف کا سی ٹی سکین یو بی ٹیسٹ کیا گیا تھا، پتھری کی تشخیص کے بعد میڈیکل بورڈ نے سر جوڑ لیے۔ ناجائز اثاثہ جات کیس میں سزا یافتہ کوٹ لکھپت جیل میں قید میاں نوازشریف گزشتہ راز سروسز ہسپتال لایا گیا۔ ڈاکٹروں کے چھ رکنی بورڈ نے ابتدائی ٹیسٹ کئے اور آج نہار منہ چند ٹیسٹ ہونے کے بعد ہسپتال میں ہی سی ٹی سکین اور الٹر اساؤنڈ بھی کیا گیا۔ نواز شریف کو آج ہسپتال میں خصوصی سیکورٹی کے حصار میں وی وی آئی پی روم سے نیو او پی ڈی منتقل کیا گیا اس دوران ڈیوٹی پر موجو ایلیٹ اہلکار بھی میاں نواز شریف سے متاثر نظر آئے اور سلیوٹ بھی کئے۔ نیو او پی ڈی بلاک میں نواز شریف ایک گھنٹہ سے زیادہ موجود رہے جہاں ٹیسٹ اور طبی معائنہ ہوا۔